ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دبئی کے شیخ محمدبنے ایک انوکھی شادی کے گواہ

دبئی کے شیخ محمدبنے ایک انوکھی شادی کے گواہ

Sat, 09 Sep 2017 20:08:18    S.O. News Service

دبئی،9؍ستمبر(ایس او نیو؍آئی این ایس انڈیا)دبئی کے حکمراں اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے حسبِ غیر معمول اقدام کے طور پر ہفتے کے روز اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک خصوصی وڈیو جاری کی ہے۔ یہ وڈیو ان کی ٹیم میں کام کرنے والے دو افراد کے درمیان نکاح کے انعقاد کی وڈیو ہے۔البتہ وڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ شیخ محمد کے دفتر میں کام کرنے والے دولہا اور دلہن جن کے نام عمر العلماء اور امل بنت شبیب ہیں۔ان کانکاح ایک روبوٹ کے ذریعے ہوا۔ جی اس نکاح کے لیے دبئی کی عدالت کے قاضی ، دولہا دلہن کے اہل خانہ اور گواہوں کے درمیان رابطہ اس روبوٹ کے ذریعے ممکن بنایا گیا۔نکاح کا انعقاد "امارات ٹاورز" کے سروسز سینٹر 1میں ہوا۔


Share: